تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

پی ٹی آئی رہنما نے اسحاق ڈار کی واپسی کو "این آر او ڈھائی” قرار دے دیا

ڈسکہ: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کو ” این آر او اڑھائی”قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ این آر او ٹو جیسی فلم کے سب کردار قوم پر آشکار ہوچکے، این آر او ٹو کے فنانسر اداکاروں نے ہدایت کاروں کو کیا دیا؟ سب سامنےآئے گا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ہنستے بستے پاکستان کو سازش کرکے بیرونی مداخلت سے اجاڑا گیا، سازش نہ ہوتی تو مہنگائی بھی نہ ہوتی لوڈشیڈنگ بھی نہ ہوتی آج عوام خود کش مہنگائی کی شکل میں این آر او ٹو کی قیمت دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مالی مفاد کیلئے قومی غیرت کے سودے محب وطن نہیں کرتے، خان حکومت کےخاتمے پر میرجعفر ومیرصادق کے کرداروں پریقین آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’نواز شریف کے حکم پر پاکستان جارہا ہوں، ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دیدی

ادھر اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے حکم پر پاکستان جارہا ہوں ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی رضامندی ہے کسی اور کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، عدالت سے حفاظتی ضمانت کے لیے میرے وکلا رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹرمنتخب ہونے کے بعد اسحاق ڈار 4 سال تک بیرون ملک رہے حلف نہیں اٹھایا وہ 2017 میں اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان کے طیارے میں فرارہوئے تھے۔

Comments