جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ریو 2016: 31 ایتھلیٹس کی شرکت پر پابندی لگنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے سبب 31 ایتھلیٹس کی اولمپک 2016 میں شرکت پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔

اولمپک 2016 کا انعقاد برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 5 سے 21 اگست تک ہو گا۔

اولمپک کمیٹی کے مطابق اولمپک میں دھوکہ دہی کے عمل کو ناکام بنانے کے لیے 5 اگست سے شروع ہونے والے ریو اولمپک 2016 میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس میں سے کسی کے بھی دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے اور جن کے ٹیسٹ مثبت آئیں گے ان کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد آنے والے اولمپکس میں ممنوع ادویہ کے استعمال کے ذریعے دھوکہ دینے والے ایتھلیٹس کو روکنا ہے، ایگزیکٹو بورڈ نے اس پر فوری طور پر عمل کرنے پر مکمل اتفاق کیا ہے اور 12 ممالک کی متعلقہ نیشنل اولمپک کمیٹیوں کو اس بارے میں آگاہ کردیا جائے گا۔

یہ فیصلہ 2008 میں بیجنگ میں ہونے والے اولمپکس میں 454 سیمپلز میں سے 31 ایتھلیٹس کے سیمپل میں ممنوع ادویہ کے استعمال کی نشاندہی کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں