تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’32 ہزار کامیاب حج امیدواروں کا اعلان آج ہو گا’

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ حج درخواست گزاروں میں 32 ہزار کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جائےگا کامیابی کےبعدرہ جانےوالےافرادکی تفصیل بھی آج دی جائےگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا اسعد نے کہا کہ حکومتی کوٹے پر 31253افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے ہمیں 86ہزار عازمین حج کوٹہ ملا تھا، 40فیصدکےمطابق 32ہزار افراد کی بیلٹنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے حج اخراجات قابل برداشت رکھنے کیلئےیقین دہانی کرائی سعودی عرب کےحج اخراجات کےاعلان کے بعدحتمی حج پیکج کا اعلان ہوگا پچھلے سال حج کی صرف مقامی طور پر اجازت تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 65سال سے زائدعمر کےافراد حج پر نہیں جاسکیں گے حج ڈائریکٹریٹ سعودی حکام سے رابطے میں ہیں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی عرب میں ہیں۔

مولانا اسعدمحمود کا کہنا تھا کہ حج درخواست گزاروں میں 32 ہزار کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جائےگا کامیابی کے بعد رہ جانے والے افراد کی تفصیل بھی آج دی جائےگی غیرمنتخب افراداپنی رقم واپس بینکوں سے لے سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -