تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

33 سال پہلے چھینی گئی چین بیٹے کو واپس مل گئی

نئی دہلی: بھارتی شہری کو اپنی والدہ کی 33 سال پہلے چھینی گئی گلے کی چین واپس مل گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 68 سالہ دلیپ شاہ اپنی والدہ کے ساتھ 1986 میں گھر سے باہر تھا کہ اسی دوران ڈاکوؤں نے چاقو دکھا کر انہیں روکا اور وہ خاتون کے گلے سے چین اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے چین کھینچ کر نکالی اور وہ فرار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے دلیپ کی والدہ بھی زخمی ہوئی تھیں۔ متاثرہ خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ واردات کے بعد تھانے پہنچی اور رپورٹ درج کروائی۔

دلیپ شاہ کے مطابق پولیس نے کیس سے متعلق ہمیں وقتاً فوقتاً آگاہ کیا البتہ کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی تھی، ماں کی موت کے بعد پولیس نے بالکل رابطہ ختم کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلیپ نے بتایا کہ ہمیں پولیس کی جانب سے ایک لیٹر موصول ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ ماں کی چھینی ہوئی چین برآمد کرلی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق 104 شہریوں کا چوری شدہ اور چھینا ہوا مال واپس برآمد کیا گیا اور اسے اصل مالکان تک لوٹانے کے لیے تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

دلیپ کے مطابق پولیس حکام نے 33 سال قبل والدہ کی چھینی گئی سونے کی چین اُسے واپس کردی۔ یہ منظر اس قدر جذباتی تھا کہ نوجوان چین ہاتھ میں پکڑتے ہی جذباتی ہوگیا۔

بھارتی شہری نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی برآمد ہونے والی چین فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کردیں گے۔

Comments

- Advertisement -