جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

کرونا وائرس میں مبتلا 331 بھارتی شہری لقمہ اجل بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی حکومت کرونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی، مودی حکومت کا لاک ڈاؤن بھی عالمی وبا نہیں روک پایا جس کے باعث اب تک 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں تمام تر کارروائیوں کے باوجود کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے، کچھ شہروں میں حکام نے لاک ڈاؤن سے منسلک پابندیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ اس وبا پر قابو پانے کے لئے اس کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا ایک ارب سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ بھی جان لیوا وبا پر قابو نہیں پاسکا اور ملک بھر میں 9 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کرگیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 35 افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد 331 تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کرونا کا نام دہشت کی علامت بن چکا ہے، توہم پرست بھارتی شہریوں نے کرونا مریضوں کی جانچ پڑتال کے لیے طبی ٹیموں پر تشدد کرنا شروع کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں