جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

مینارپاکستان کیس میں مزید 34ملزمان گرفتار ، مجموعی تعداد 126 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مینارپاکستان کیس میں مزید 34ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ، جس کے بعد کیس میں کل126 گرفتاریاں ہو چکی ہیں ، آئی جی پنجاب نے دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے مینار پاکستان پرخاتون سےدست درازی کے معاملے میں مختلف اضلاع سے مزید 34 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، واقعہ کے حوالے سے گرفتار افراد کی تعداد 126 ہوگئی۔

گرفتار ملزمان میں سے مزید 15 کوآج شناخت پریڈ کیلئےبھجوایاجائے گا جب کہ آئی جی پنجاب نے دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ملوث ملزمان کو سخت سزا دلوانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

دوسری جانب تفتیشی حکام نے مینار پاکستان پر خاتون سے دست درازی کے واقعے سے متعلق 320 ویڈیوز اور 60 تصاویر اکٹھی کرکے نادرا کو شناخت کےلیے بھجوا دیں، جس کے ذریعے نادرا نے 9 افراد کی شناخت کیں۔

خیال رہے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر مینار پاکستان جانے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو سیکڑوں افراد نے ڈھائی گھنٹے تک تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا یہاں تک کہ اوباش نوجوانوں نے متاثرہ خاتون کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں