جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

کراچی کے شہریوں پرفروری کا مہینہ بھی بھاری ، 28دنوں میں 34شہری جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے شہریوں پر فروری کا مہینہ بھی بھاری گزرا، اٹھائیس دنوں میں چونتیس شہری فائرنگ جاں بحق ہوئے جبکہ ہزاروں گاڑیاں اور موبائل فونز چھین لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس جرائم کی روک تھام میں ناکام رہی ،،سی پی ایل سی کے اعداد و شمار جاری کئے ، جس کے مطابق فروری کے اٹھائیس دنوں میں چونتیس شہری فائرنگ کے واقعات میں زندگی سے محروم ہوگئے۔

مسلح ملزمان نے سولہ گاڑیاں چھین لیں جبکہ پچانوے گاڑیاں چوری کرلی گئیں جبکہ اسلحہ کے زور پر ایک سو چونتیس موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں اور ایک ہزار چھ سو باسٹھ موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔

اسی طرح ایک ہزار اٹھارہ موبائل فونز چھین لئے گئے اورایک ہزار تین سو گیارہ موبائل فونز چوری ہوئے۔

کراچی میں بھتہ خور بھی کسی نہ کسی سطح پر سرگرم ہیں ، فروری میں تین بھتہ کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں