تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

پی آئی اے کے 34 پائلٹ معطل، خواتین بھی شامل

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے قومی ایئرلائن کے 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ہوا بازی کی جانب سے کراچی طیارہ حادثے کے بعد مشتبہ لائسنس کے حامل پائلیٹس کے خلاف کارروائی تیز کی گئی تھی جس میں دو سو سے زائد پائلیٹس کو مشتبہ قرار دیا گیا تھا۔

کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کے دو درجن سے زائد پائلٹوں کے لائسنس معطل کردئیے۔

نمائندہ اے آر وائی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس خالد محمود کے زیر دستخط احکامات جاری کئے گئے، معطل ہونے والے کپتانوں کی فہرست اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

نمائندہ اے آر وائی کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر نے کے بعد پائلیٹس کے لائسنس معطل کئے۔

جعلی لائسنس کے حامل 262 پائلٹس کی فہرست جاری

واضح رہے کہ مشتبہ پائلٹس کے لائسنس کے معاملے پر وزارت ہوابازی کی جانب سے 262 پائلٹس کی فہرست جاری کی گئی تھی، جس میں پی آئی اے کے 141، ائیر بلیو کے 9 اور سرین ائیرکے 10 پائلٹس کے لائسنس مشتبہ قرار دیئے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں