تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ابوظہبی : بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں 342 بچے گرفتار

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے چھ ماہ کے دوران بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے کے جرم میں 342 بچوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کی پولیس نے رواں برس کے آغاز سے اب تک بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر اپنے والدین کی گاڑیاں چلانے والے 342 کم بچوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے ابوظہبی میں اب تک 17 روڈ حادثات رونما ہوچکے ہیں، اس لیے سیکڑوں بچوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

ابو ظہبی پولیس نے ڈائریکٹر سینڑل آپریشن بریگیڈیر خلیفہ ال خائلی نے والدین پر الزام عائد کیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو غیر قانونی طور پر گاڑی چلانے کی تربیت دیتے ہیں، حراست میں لیے جانے والے بیشتر کم عمر ڈرائیورز بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے گاڑی چلارہے تھے۔

بریگیڈئر خلیفہ ال خائلی کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے 342 بچوں میں 256 کے والدین کو تھانے بلاکر اگلی مرتبہ گرفتاری کی صورت میں سخت کارروائی کرنے کی واننگ دے کر رہا تھا جبکہ 86 کم عمر ڈرائیوروں بغیر لائسنس ریس لگانے کے جرم میں فیملی کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بریگیڈیر خلیفہ الخائلی نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کی خطرناک سرگرمیوں پر نظر رکھ رہیں جیسے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنا اور ریس لگانا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -