بھارت میں اکثر عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔
ایسی ہی ایک خبر بھارتی ریاست گجرات سے سامنے آئی ہے جہاں ایک ایسا ڈسٹرکٹ کلیکٹر بھی موجود ہے جس نے اپنے میٹرک امتحانات میں انگریزی میں 35 اور ریاضی میں صرف 36 نمبرز لیے تھے۔
بھارت کی ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر تشار ڈی سمیرا کی میٹرک کی مارکس شیٹ ایک ٹوئٹر صارف نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
اس مارک شیٹ کو شیئر کرنے کا مقصد حال ہی میں ہوئے میٹرک امتحانات میں کم نمبر لانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
भरूच के कलेक्टर तुषार सुमेरा ने अपनी दसवीं की मार्कशीट शेयर करते हुए लिखा है कि उन्हें दसवीं में सिर्फ पासिंग मार्क्स आए थे.
उनके 100 में अंग्रेजी में 35, गणित में 36 और विज्ञान में 38 नंबर आए थे. ना सिर्फ पूरे गांव में बल्कि उस स्कूल में यह कहा गया कि यह कुछ नहीं कर सकते. pic.twitter.com/uzjKtcU02I
— Awanish Sharan (@AwanishSharan) June 11, 2022
مارکس شیٹ شیئر کرتے افسر نے کہا کہ سمیرا کے نمبر نہ صرف اسکول میں بلکہ پورے گاؤں میں سب سے کم تھے۔
واضح رہے کہ جس نے یہ مارک شیٹ اپلوڈ کی ہے وہ خود بھی بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر ہیں۔