حب: بیلا کےقریب مسافرکوچ الٹ گئی‘ 35 افراد زخمی -
The news is by your side.

Advertisement

حب: بیلا کےقریب مسافرکوچ الٹ گئی‘ 35 افراد زخمی

حب : صوبہ بلوچستان کےعلاقے حب میں مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی تحصیل حب میں بیلہ کے مقام پرکوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کےمطابق امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں، زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے جن میں سے پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کوہاٹ کےعلاقے لاچی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور31 زخمی ہوگئے تھے۔

حب : اوتھل زیروپوائنٹ پرکوچ اور ٹرک میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ 3 مارچ 2018 صوبہ بلوچستان کے شہراوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ اوتھل کے قریب سی ڈی شاہراہ پرزیروپوائنٹ کے قریب پیش آیا تھا۔

کوئٹہ، مسافر بس اور کار میں تصادم، 4 مسافر جاں بحق، 10 زخمی

واضح رہے کہ رواں سال یکم فروری کو بلوچستان کے علاقے لک پاس میں کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 مسافرجاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں