ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

کرپشن کے الزام میں کےپی پولیس کے مزید 35 اہلکار معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لوئردیر: ڈی پی او تیمورخان نے بدعنوانی کے الزام میں 35 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ مختلف رینکس کے 35 اہلکاروں کو معطل کر کے پولیس لائنزولئی کنڈاؤ کلوز کر دیا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ معطل پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ان اہلکاروں پر مالی بدعنوانی، اخلاقی بدعنوانی، رشوت ستانی، اقرباپروری کا الزام ہے۔

معطل پولیس اہلکاروں پر جرائم پیشہ عناصر اور ٹمبر مافیا سے روابط کے بھی الزامات  تھے۔

ڈی پی او کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق تمام معطل اہلکاروں کو الگ الگ چارج شیٹس جاری کی جائیں گی اور الزامات درست ثابت ہونے پر معطل اہلکاروں کیخلاف تادیبی کاروائی ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں