جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

کراچی سے چوری ہونے والی درجنوں موٹر سائیکلیں مل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی میں پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 35 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

کورنگی عوامی کالونی پولیس نے الیاس گوٹھ میں گودام پرچھاپہ مار کر چوری شدہ35موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 27موٹرسائیکلیں درست حالت میں ملیں جبکہ 8 کے پرزہ جات برآمد ہوئے، چھاپہ مارکارروائی گزشتہ شب مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی نشاندہی پرکی گئی۔

ایک اور کارروائی میں پولیس نے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والے3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں ایک ڈکیت، ایک دکاندار اور ایک سوفٹ وئیر کا ماہر شامل ہے جن کے قبضے سے 37موبائل فون برآمد ہوئے۔

مزید پڑھیں : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 6 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط

پنجاب بھر میں نئے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس کے افسران و اہلکاروں کی گاڑیاں بھی جرمانوں کی زد میں آگئیں۔

لاہور میں قانون شکنی کے مرتکب150 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی عدم ادائیگی پر بند کر دی گئیں۔

 

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں