کہتے ہیں شوق کا مول نہیں ہوتا، یہ کہاوت امریکی نے 35 سال پرانا ویڈیو گیم کروڑوں روپے میں خرید کر سچ کر دکھایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر ڈلاس میں مقیم ویڈیو گیم کے شوقین شہری نے سنہ 1985 میں مارکیٹ میں آنے والے ویڈیو گیم کو 1 لاکھ ڈالر سے زائد میں خرید لیا۔
ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی نائینٹینڈو کے مشہور اور بچوں و بڑوں کے پسندیدہ گیم سپر ماریو برادرز کی ایک ڈبہ بند کاپی آج تک ایک امریکی شہری کے پاس محفوظ تھی۔
اس کاپی کو مذکورہ شخص نے ڈلاس کے ہیری ٹیج آکشنز میں نیلامی کےلیے پیش کیا تھا جسے ڈلاس کے نامعلوم شخص نے آن لائن نیلامی کے دوران سب سے زیادہ بولی ایک لاکھ چودہ لاکھ ڈالر لگاکر خرید لیا۔