میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 2 بھارتی لانچیں پکڑ لیں۔
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی سمندر میں واحد قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی سمندری حدود میں کسی بھی غیر قانونی عمل کی روک تھام کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے
اے آر وائی نیوز کے مطابق میری ٹائم سیکیورتی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی لانچیں پکڑ لیں۔
لانچوں میں 36 ماہی گیر سوار تھے جنہیں گرفتار کرلیاگیا، ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
ایم ٹی ایس اے کے مطابق دو بھارتی کشتیاں پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوکر غیرقانونی شکار کررہی تھیں جس پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی اور اس کے نتیجے میں ماہی گیروں کی گرفتاریاں دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی بات ہیں۔
گزشتہ سال بھی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے چھپن ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی ، 56 بھارتی ماہی گیر گرفتار
ان گرفتار ماہی گیروں میں 12 ماہی گیر ایسے بھی تھے جو دوبارہ گرفتار ہوئے تھے۔