تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

افغان جیل سے 361 طالبان قیدی رہا، ترجمان افغان سیکیورٹی کونسل کی تصدیق

کابل : افغان فورسز نے سیکڑوں طالبان قیدیوں کو معاہدے کے تحت بگرام جی سے رہا کردیا جبکہ باقی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور افغان طالبان کے درمیان کچھ وقت قبل امن و استحکام کی خاطر ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس میں امریکیوں فوجیوں کا افغانستان سے انخلا اور طالبان قیدیوں کی رہائی بھی شامل تھی۔

ترجمان افغان سیکیورٹی کونسل نے بتایا کہ افغان طالبان قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری رہے گا تاحال 361 قیدیوں کو بگرام جیل سے رہا کرچکے ہیں۔

ترجمان افغان سیکیورٹی کونسل کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے تحت 1500 قیدیوں کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔

دوسری جانب ترجمان طالبان دفتر قطر کا کہنا تھا کہ طالبان افغان حکومت کے 20 قیدیوں کو رہا کرے گی۔

زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ طالبان، افغان حکومت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، قیدیوں کی رہائی تشدد میں کمی اور امن کےلیے اہم قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فریقین معاہدے میں طے اہداف جلد از جلد پورا کرنے کی کوشش کریں۔

Comments

- Advertisement -