The news is by your side.

کورونا کے کیسز میں کمی پر این سی او سی کا اہم فیصلہ

کراچی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہونے کے بعد ائیرپورٹ پر سفر سے قبل پاس ٹریک کی شرط ختم کر دی۔

این سی او سی نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باعث لیا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ مختلف ممالک نے ٹریولر ایپس کا استعمال بھی بند کر دیا ہے، عالمی اور ملکی کورونا صورتِ حال کی روشنی میں پاس ٹریک ایپ استعمال کو ختم کیا گیا۔

مراسلہ کے مطابق این سی او سی کی تمام صورتِ حال پر گہری نظر ہے، بوقت ضرورت ایپلی کشن کے دوبارہ استعمال کو فعال کیا جا سکتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں