ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پاکستان میں خلع اور نان نفقہ کے فی گھنٹہ 38 مقدمات کا اندراج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (20 مئی 2026): فیملی کورٹس میں رواں برس خلع اور نان نفقہ کے کیسز کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی فیملی کورٹس میں روزاںہ 300 سے زائد نئے مقدمات دائر کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال خلع اور نان نفقہ کے کیسز کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ ہر ماہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز عدالتوں میں پہنچ رہے ہیں۔

عدالتی اعداد و شمار کے مطابق فی گھنٹہ اوسطاً 38 خلع اور نان نفقہ کے مقدمات درج ہو رہے ہیں۔

وکلا کا کہنا ہے کہ معاشی دباؤ، منشیات کا بڑھتا استعمال اور خاندانی نظام میں برداشت کی کمی ازدواجی تعلقات پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

قانونی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ خلع اور نان نفقہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ معاشرے میں خاندانی تنازعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث فیملی کورٹس پر مقدمات کا بوجھ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں