تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

تھری ڈی ٹیکنالوجی سے پہلی مزیدار مچھلی تیار، ویڈیو دیکھیں

تھری ڈی پرنٹنگ سے جانوروں کا گوشت اور دیگر اشیاء تو بنائی جاہی رہی تھیں لیکن اب سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا مچھلی کا مصنوعی گوشت متعارف کرا دیا ہے جو تھری ڈی پرنٹنگ سے بنایا گیا ہے۔

فوڈ ٹیک کمپنی رواں سال کے آخر تک تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ مصنوعی مچھلی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو بہت کم وقت میں پکا کر کھائی جاسکے گی۔

اب سمندروں اور دریاؤں میں جال اور ہُک کے ذریعے مچھلی پکڑنے کو بھول جائیں کیوں کہ سائنس دانوں نے لیبارٹری میں تھری ڈی پرنٹڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے مصنوعی مچھلی بنانے کا آغاز کردیا ہے۔

اسٹیک ہولڈر فوڈز نامی کمپنی کہا کہنا ہے کہ یہ مچھلی اسٹیم سیلز سے ایک تھری ڈی پرنٹ شدہ گروپر فش فلے کی صورت میں تیار کی گئی ہے جسے پھر بائیو پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف مراحل سے گزار مچھلی کی شکل میں تیار کیا جاتا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیک ہولڈر فوڈز نے سنگاپور کی ایک کمپنی اومامی میٹس کی شراکت داری میں مچھلی کے قتلے تیار کیے ہیں، کمپنی کے مطابق لیبارٹری میں تیار کی جانے والی اس مچھلی کا ذائقہ اور غذائیت بھی زبردست ہے۔

اسٹیک ہولڈر فوڈز کمپنی تھری ڈی پرنٹ شدہ گوشت کے مکمل کٹس کے ساتھ ساتھ دیگر سمندری غذائیں تیار کرنے پر بھی کام کررہی ہے ہیں جبکہ فاسٹ فوڈ کمپنی ’کے ایف سی‘نے مصنوعی چکن نگٹس تیار کرنے کے لیے ایک روسی بائیو پرنٹنگ کمپنی کے ساتھ شراکت داری کر رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -