پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

تیسرا ون ڈے،پاکستان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،پاکستانی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچ کا تیسرا اور آخری میچ ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے جس کے لیے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان کواس سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پچ کی صورت حال دیکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو بڑا ٹارگٹ دینے کے لیے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ہماری ٹیم کے اندر جیت کی لگن موجود ہے۔

کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے،ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے جیت کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ رینکنگ کے لیے بھی آج کا میچ اہم ہے۔

ٹیم میں تبدیلی کے حوالے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اظہرعلی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ سہیل خان کو موقع دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے سے فرق نہیں پڑتا، وکٹ اچھی ہے،نئی گیند کوبہترطورپراستعمال کرنےکی کوشش کریں گے،جیت کا عزم لے کر میدان میں اتریں گے۔

جیسن ہولڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کھیل میں بہتری اورکارکردگی میں تسلسل لانا ہے جس کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی بھی کی گئی ہے،کارلوس کی جگہ شیلس کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں