راولپنڈی (16 نومبر 2025): پاکستان نے سیزیر کے تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر آئی لینڈرز کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
سری لنکا کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 212 رنز کے ہدف کو پاکستان ٹیم نے چار کے نقصان پر صرف 44.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔
5️⃣0️⃣ in his 100th ODI
A steady and assured knock by @iMRizwanPak – his 19th ODI half-century
Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/6UNXoMaCqw
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2025
میچ کی خاص بات وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچری تھی۔ انہوں نے اپنے 100 ون ڈے انٹرنیشنل کو 61 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیل کر یادگار بنایا۔ یہ ان کی 19 ویں نصف سنچری تھی۔
حسین طلعت نے 42 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر رضوان کا بھرپور ساتھ نبھایا۔
3️⃣-0️⃣ !
Hussain Talat belts it down the ground as Pakistan claim successive ODI series wins #PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/XGZsVdfxD2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2025
ہدف کے تعاقب میں حسیب اللہ خان رنز کا کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ تاہم فخر زمان نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 55 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ دوسرے میچ کے ہیرو بابر اعظم 34 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
Fifty for @FakharZamanLive, guiding the chase with style
Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR6J9e#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/OSLYPcYtuZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2025
سری لنکا کی جانب سے جیفری وندرسے نے 3 جب کہ مہیش تھکشانا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کی پوری ٹیم کو 45.1 اوورز میں صرف 211 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
سری لنکا کی جانب سے کوئی بھی بلے باز نصف سنچری نہ کر سکا۔ سدیرا سمارا وکرما 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان کوشل مینڈس 34 اور پاوان رتھنائیکے 32 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر محمد وسیم جونیئر رہے جنہوں نے 10 اوورز کے کوٹے میں 47 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حارث رؤف نے 38 اور لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم نے 42 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف کے ہاتھ ایک ایک وکٹ آئی۔
محمد وسیم کو تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ حارث رؤف تین میچوں میں 9 وکٹیں لے کر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔


