تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تیسرا ٹی 20: پاکستان نے افغانستان کو ہرادیا

شارجہ: تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 66  رنز سے شکست دیتے ہوئے افغان ٹیم کے کلین سوئپ کرنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی اپنے نام کیا۔

افغان ٹیم 183 رنز ہدف کے تعاقب میں116 رنز پر ڈھیر ہوئی، افغان ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ داخل ہوسکے، رحمن اللہ گرباز18،عثمان غنی 15 محمد نبی 17 اور صدیق اللہ 11 رنز بناسکے۔

نجیب اللہ زردان زخمی ہونے کے باعث ریٹائرہرٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاداب خان اور احسان اللہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں، وسیم جونئیر, زمان خان اور عماد وسیم کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل پاکستان نے صائم ایوب کے 49 رنز کی بدولت 182 رنز بنائے تھے، انہوں نے افغان بولرز کو 2 چھکے اور 4 چوکے بھی جڑے مگر ایک رنز کی کمی سے وہ اپنی نصف سینچری مکمل نہ کرسکے۔

اس کے علاوہ افتخار احمد 31، کپتان شاداب خان 28، طیب طاہر 10، عبداللہ شفیق 23 اور عماد وسیم 13 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2، فضل الحق فاروقی ،فرید خان، محمد نبی، راشد خان اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں تھیں، اعظم خان کی جگہ افتخار احمد جبکہ نسیم شاہ کی جگہ وسیم جونئیر کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز افغانستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -