تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پاکستان نے انگلینڈ‌ کو شکست دے دی، سیریز 1-1 سے برابر

مانچسٹر: پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 5 رنز شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

 مانچسٹر میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں کامیابی حاصل کرکے دورے کا اختتام کامیابی سے کیا اور ٹی ٹوینٹی سیریز 1-1 سے برابر کردی، محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

انگلش ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 185 رنز بناسکی، بینٹن کی 46 رنز کی اننگز بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ ایک رن پر گری جب جونی بریسٹو صفر پر شاہین شاہ آفریدی کی شاندار یارکر پر کلین بولڈ ہوئے، ڈیوڈ ملان 7 اور مورگن صرف 10 رنز بناسکے۔

سیم بلنگز نے 26 رنز کی اننگز کھیلی، معین علی نے دھواں دھار نصف سنچری اسکور کی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض‌ نے 2، 2 وکٹیں‌ حاصل کیں، عماد وسیم، وہاب اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا، ، حیدر علی اور محمد حفیظ نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

پاکستان  نے اننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان صرف ایک رن بنا کر معین علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے اس کے بعد بابر اعظم بھی ٹام کرن کی گیند پر 21 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ اور ڈیبیو ٹرن حیدر علی نے شاندار شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا اسکور بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، حیدر علی 54 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کی اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں‌ نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی، ٹام کرن اور کرس جورڈن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان مورگن نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سابق کپتان سرفراز احمد کو موقع مل گیا ہے جب کہ محمدعامر کی جگہ وہاب ریاض ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، نوجوان حیدرعلی بھی ٹی20انٹرنیشنل میں ڈیبیو کررہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے پاس انگلینڈ میں کلین سوئپ سےبچنےکا آخری موقع ہے، انگلش ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

قومی ٹیم اب تک دورے پر ایک میچ بھی نہیں جیت سکی، پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کو پانچ وکٹ سے شکست ہوئی، تیسرا میچ آج رات دس بجے کھیلا جائےگا۔

Comments

- Advertisement -