The news is by your side.

Advertisement

فیصل آباد میں‌ مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ملزمان ہلاک

فیصل آباد : پنجاب پولیس نے بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس نے بچوں سے زیادتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچے سے زیادتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان سجاد اور اللہ دتہ نے یکم ستمبر کو زین علی کو قتل کیا تھا۔

پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ گرفتار ملزمان سجاد اور اللہ دتہ کو اسلحہ برآمدگی کےلیے لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران اچانک زیر حراست ملزمان کو چھڑانے کےلیے آٹھ دیگر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سجاد، اللہ دتہ، عابد حسین اور خالد ہلاک ہوگئے، ہلاک ڈاکو عابد ڈکیتی و راہزنی کے 41 جبکہ خالد 43 مقدمات میں ملوث تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں