تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

گھر کی دیوار گرنے سے 4 کمسن بچے جاں بحق

پنجگور: صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حاجی غازی کےعلاقےمیں دیوار گرنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک بہن شامل ہیں، بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان ہیں۔

بچوں میں طلال ،عدیدہ، مجاہد نعمان عمر، ارمان شاہد شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ شدید بارشوں کے باعث دیوار کے خستہ حال ہونے کے نتیجے میں پیش آیا، امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر بچوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، ایک ہی گھر میں چار کمسن بچوں کی اموات پر کہرام مچ گیا۔

دوسری جانب ضلع گوادر میں تیسرے دن بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث اہم سڑکوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا اور گاڑیوں کی آمدورفت میں شدید مشکل پیش آئیں، پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کوسٹل ہائی وے پر سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوفناک ٹریفک حادثہ، گاڑی گہری کھائی میں جاگری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ دس جولائی تک جاری رہےگا۔

ادھر تیز بارشوں کے نتیجے میں گذشتہ رات سیلابی ریلہ بلوچستان کےعلاقوں کلی ڈب خانزئی کراس، منزکی،ملکیاردامان، شیخالزئی میں داخل ہوا، انتظامیہ کی گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی ، ریلے سے متعددمکانوں کی دیواریں منہدم ہو گئیں رات گئے شہریوں کو فوری گھروں سے نکلنے کیلئے مساجد میں اعلانات کرائے گئے جس پر لوگوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی۔

Comments

- Advertisement -