site
stats
سندھ

ٹنڈو باگو، تیز رفتار وین درخت سے جا ٹکرائی، 4 مسافر جاں بحق 12 زخمی

ٹنڈوباگو : ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جب کہ بارہ مسافر زخمی ہو گئے ہیں جنہیں سول اسپتال بدین میں طبی امداد دی جا رہی ہے.

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو باگو میں تیز رفتار وین بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور بارہ مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ادارے نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا اور وین میں‌ پھنسے مسافروں کو سول اسپتال بدین منتقل کیا جہاں 4 مسافرون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے جب کہ بارہ زخمیوں میں سے تین زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں موجود تمام افراد نجی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ باغی فقیر بس اسٹاپ کے پاس موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگئی، جاں بحق اور زخمیوں ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو خاصخیلی اور شیدی برادری سے بتائے جارہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top