تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فلپائن : ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی،4 افراد جھلس کرہلاک، 6 زخمی

منیلا: ہوٹل کی عمارت میں لگنے والی ہولناک آگ کے باعث چار افراد جُھلس کر ہلاک ہوگئے، ایمرجنسی ٹیمیں 5 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک مقامی ہوٹل اور کسینو کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں چار افراد جُھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 6 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منیلا پویلین ہوٹل اور کسینو میں لگی آگ پر پانچ گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے، آگ کسینوں اور ہوٹل کے زِیرمرمت حصّے بھڑکی تھی۔

فلپائن کے پویلین ہوٹل میں لگی آگ کے باعث عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے

منیلا ایمرجنسی سینٹر کے ترجمان کا خبر رساں ادارے کو واقعے کی تفصیلات بتائے ہوئے کہنا تھا کہ آتشزدگی کے باعث عمارت میں شدید دھواں بھر جانے کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہوئے تھے، مرنے والوں میں دو سیکیورٹی گارڈ اور اکاؤنٹس عملے کے بھی دو افراد شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں دھواں اتنا زیادہ تھا کہ امدادی کام کرنے والے عملے کو بھی ریسکیو آپریشن کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیوعملے نے ہوٹل میں موجود 300 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے، جبکہ لاپتہ 19 افراد میں سیکیورٹی کیمرے پر موجود دو افراد کی تصدیق ہوگئی ہے جنہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس اور ریسکیو عملے نے ہوٹل کے ارد گرد متاثرہ علاقے کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا جبکہ ایک درجن سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -