تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

4 اوبر ڈرائیورزکو قتل کردیا گیا

برازیلیا: برازیل میں گینگسٹرمیں باربار رائیڈ منتقل کرنے پر4 اوبرڈرائیورزکو قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے ایک گینگسٹر نے 4 اوبر ڈرائیورزکو قتل کردیا، گینگسٹر ماں کو اسپتال لے جانا چاہتا تھا رائیڈرز کی جانب سے رائیڈ ایک دوسرے کو منتقل کی جارہی تھی۔

گورنر روئی کوسٹا کے مطابق گینگسٹر نے اوبر ڈرائیور کی جانب سے بار بار رائیڈ کینسل کی جارہی تھی اورگینگسٹر اپنی بیمار والدہ کو اسپتال لے جانا چاہتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق قاتلانہ حملے میں بچ جانے والے اوبرڈرائیورنے پولیس کو بیان دیاکہ اس کے 4 ساتھیوں کو قتل کردیا گیا اور وہ بڑی مشکل سے اپنی جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔

ڈرائیور کا کہنا تھاکہ قاتل ایک بدنام زمانہ گینگسٹر ہے جس نے بیمار ماں کو اسپتال لے جانے کے لیے رائیڈ بک کی تھی لیکن ایک کے بعد دوسرا ڈرائیور رائیڈ کو منتقل کرتا گیا تو گینگسٹر مشتعل ہوگیا۔

ڈرائیور نے مزید کہا کہ مجھے رائیڈ کے ذریعے دھوکے سے بلایا گیا اور پھر بندوق کے زور پر اغوا کرلیا گیا، مجھے ایک ایسی جگہ لے جایا گیا جہاں 4 ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گینگسٹر نے ایپ میں درج تفصیلات کے ذریعے رائیڈ منتقل کرنے والے پانچوں ڈرائیورز کو اغوا کرلیا تھا۔

پولیس نے گینگسٹر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں جس کے دوران 2 ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے، مارے جانے والوں میں اوبر ڈرائیورز کا قاتل بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -