تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

عمر کو مختصر کردینے والی 4 چیزیں

آپ کی صحت کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کیا کھاتے ہیں۔ اگر آپ غیر صحتمندانہ چیزیں کھاتے ہیں تو آپ صحتمند نہیں ہوں گے۔ ہر چیز ہمارے کھانے کے لیے مناسب نہیں ہوتی۔ کچھ چیزیں ہماری صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں، جبکہ کچھ چیزیں ہماری زندگی کو بھی مختصر کردیتی ہیں۔

ہم روزمرہ میں کچھ ایسی ہی کھانے کی چیزیں استعمال کرتے ہیں جو ہماری عمر کو مختصر کردیتی ہیں۔

آئیے آپ بھی ان چیزوں کے بارے میں جانیں۔

:سوڈا

h1

ہم سب جانتے ہیں کہ سوڈا ہمارے وزن میں اضافہ کرتا ہے اور ہمارے دانتوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سوڈا ہمارے ڈی این اے کو بھی نقصان پہنچاتا ہے جس سے ہم تیزی سے بوڑھے ہونے لگتے ہیں۔ یہی نہیں سوڈے کا زیادہ استعمال کینسر کا باعث بھی بنتا ہے۔

:تلے ہوئے چپس

h4

تلے ہوئے چپس میں مضر صحت چکنائی موجود ہوتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں اور کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔

:پروسیسڈ گوشت

h2

پروسیسڈ گوشت وہ گوشت ہے جس کا کیمیائی عمل کے ذریعے ذائقہ اور شکل بدل دی جاتی ہے۔ یہ کھانے میں بہت لذیذ ہوتا ہے لیکن سوڈے کی طرح یہ بھی ڈی این اے کو متاثر کر سکتا ہے۔

:سرخ گوشت

h3

سرخ گوشت کا زیادہ استعمال بھی صحت کے لیے نہایت مضر ہے۔ یہ کینسر سمیت کئی جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ان میں کسی شے کو پابندی سے کھانے کے عادی ہیں تو آج ہی سے اسے ترک کردیں۔

Comments

- Advertisement -