پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

4 بچیاں سیلابی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

صوہہ سندھ میں ضلع خیرپور کے علاقے ببر لو میں 4 بچیاں سیلابی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، چاروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیرپور کے علاقے ببرلو کے قریب 4 بچیاں سیلابی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ چاروں بچیاں پیر مگیو کے مقام پر گھر سے باہر کھیلتے ہوئے نالے میں گریں۔ مرنے والی تمام بچیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

واضح رہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں اور اس میں اب تک درجنوں قیمتی جانیں مختلف حادثات کی نظر ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دریا اور برساتی نالوں میں بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے

گزشتہ دنوں بھی ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں کے بعد دریا اور برساتی نالوں کے بہاؤ میں اضافے اور جمع برساتی پانی میں 5 بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے ہیں جب کہ ایک بزرگ کو بچا لیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں