جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

پنجاب اسمبلی کے 4 آزاد اراکین نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی کے 4 آزاد اراکین نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، صدرآئی پی پی عبد العلیم خان نے انکا خیرمقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم بریک تھرو دیکھنے میں آیا ہے۔ چار آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنی پارٹی کا انتخاب کرتے ہوئے استحکامِ پاکستان پارٹی کو چن لیا ہے۔

پی پی 284 تونسہ سے حافظ طاہر قیصرانی جبکہ پی پی 270 مظفر گڑھ سے زاہد اسماعیل بھٹہ آئی پی پی میں شامل ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ پی پی 296 راجن پور سے سردار اویس دریشک اور پی پی 91 بھکر سے غضنفرعباس چھینہ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

شامل ہونیوالے اراکین اسمبلی کی جانب سے علیم خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے ساتھ چلنے کا عہد کیا گیا ہے۔

اراکین اسمبلی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں مضبوط حکومت حالات کا اولین تقاضا ہے۔ صدرآئی پی پی عبد العلیم خان نے ان ممبران پنجاب اسمبلی کا خیرمقدم کیا ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کو مضبوط معاشی پالیسی اور استحکام دینا اشد ضروری ہے۔ غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، عوام کو فوری ریلیف دینا ہوگا

صدرآئی پی پی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مزید 10 سے 15 اراکین اسمبلی آئی پی پی سے رابطے میں ہیں، چند روزمیں ان کے پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں