شکارپور (10 مئی 2026): اندرون سندھ کے علاقے میں باراتیوں کی بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد جان سے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے میں شادی ماتم میں بدل گئی۔ دلہن کو رخصت کر کے گھر لے جانے والے باراتیوں کی بس الٹنے سے چار زندگیوں کے چراغ بجھ گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ شکارپور کے علاقے میاں صاحب کے قریب جیک آباد سے میرپور برڑو جانے والی باراتیوں کی بس کو ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، جس کے باعث بس کھائی میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں 2 باراتی جائے وقوعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ دولہا اور دلہن سمیت 30 افراد زخمی ہو گئے، جن میں دولہا اور دلہن کے قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور لاشوں کے ساتھ زخمیوں کو بھی فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال عملے کے مطابق مزید دو زخمی دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ زخمیوں میں دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


