تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کراچی: کرنٹ لگنے، چھتیں گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 جاں بحق

کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، خاتون اور 2 بچے زخمی ہیں۔

شہر قائد میں بدھ کے روز بھی کہیں کہیں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جب کہ آسمان پر بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی، بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

شہر قائد کی اعظم بستی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے عمران نامی شخص جان کی بازی ہار گیا، قصبہ میانوالی کالونی میں بھی نوجوان عبداللہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا، لانڈھی کے علاقے داؤد چالی میں 4 سالہ بچی بلقیس بجلی کے پول میں آنے والے کرنٹ سے موت کی نیند سوگئی جب کہ نارتھ کراچی میں گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو بچوں سمیت خاتون زخمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: شدید بارشیں، بلوچستان میں اموات کی تعداد 17 تک جاپہنچی

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں 17 اموات ہوچکی ہیں جب کہ کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -