The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں کرونا سے 4 افراد جاں بحق، محکمہ صحت سندھ

کراچی: محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد سندھ میں کرونا سے اموات کی تعداد 85 ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس سے مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 82، 72، 69 اور 62 سال کے بزرگ کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں 24 گھنٹے میں کرونا سے 53 مریض صحت یاب ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 341 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کراچی میں 275 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ بھر میں کرونا کے 925 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور سندھ بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 85 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں اب تک 43 ہزار 494 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، 24 گھنٹے میں 2 ہزار 733 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 13ہزار 900 سے تجاوز کرگئی

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کے 10 ہزار 594 مریض زیر علاج ہیں، 24 گھنٹے کے دوران 587 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کرونا کے کیسز کی تعداد 13 ہزار 915 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کے 3 ہزار 29 مریض صحت یاب ہوگئے، کرونا کے باعث ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 11 اموات ہوئیں جس کے بعد کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 292 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 6 ہزار 391 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں اب تک ایک لاکھ 50 ہزار 756 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں