پنجگور: بارودی سرنگ کا دھماکا،4افرادجاں بحق،5زخمی -
The news is by your side.

Advertisement

پنجگور: بارودی سرنگ کا دھماکا،4افرادجاں بحق،5زخمی

پنجگور : بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4افرادجاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاک ایران ایرانی سرحد چیدگی کے قریب دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی سرنگ کا تھا، جس میں اب تک چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، انتظامیہ دھماکے کی جگہ کا تعین کر رہی ہے۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بارودی سرنگوں کی سرچنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔

وزیرا علیٰ بلوچستان نے پنجگور دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرسے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ہدایت دی ہے کہ
زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں