جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 4 جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مشرق وسطیٰ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 4 بحری جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (LPG) کے وافر ذخائر دستیاب ہو چکے ہیں اور پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے 4 بڑے بحری جہاز لنگر انداز ہو گئے ہیں۔

پورٹ قاسم پر ‘ARIES’ نامی جہاز کے ذریعے 11 ہزار میٹرک ٹن، جبکہ ‘اٹلانٹک’ اور ایک اور جہاز کے ذریعے 12، 12 ہزار میٹرک ٹن گیس پہنچ گئی ہے۔

مزید برآں، ‘ULLSWATER’ نامی جہاز 3700 ٹن اور ‘MD23’ نامی جہاز 3500 ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے۔

عرفان کھوکھر نے انکشاف کیا کہ ایل پی جی کی مقررہ سرکاری قیمت 225 روپے فی کلو ہے، لیکن گیس مافیا امریکا ایران کشیدگی اور عالمی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر عوام سے 350 سے 400 روپے فی کلو وصول کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سے عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 200 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا ہے اور آبنائے ہرمز کی بندش سے کرائے بھی بڑھ گئے ہیں۔

تاہم، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان نئے کنسائمنٹس کی آمد سے آنے والے دنوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں واضح کمی واقع ہوگی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں