پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کراچی میں گھروں میں ڈکیتی کرنے والا 4 رکنی بنگالی گروپ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ٹی ڈی نے کراچی میں گھروں میں ڈکیتی کرنے والے 4 رکنی بنگالی گروپ کو گرفتار کرلیا، ملزمان ڈیفنس ،گزری ،کلفٹن میں رات کوواردات کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہاؤس روبری کرنیوالا 4 رکنی بنگالی گروپ کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبدالکریم،عبدالرزاق،سکندر ،یونس شامل ہیں، ملزمان سے 4پستول بھی برآمد ہوئیں۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ملزمان سے دوران تفتیش میں اہم انکشافات ہوئے، ملزمان ڈیفنس ،گزری ،کلفٹن میں رات کوواردات کرتے تھے جبکہ ملزمان نے گزری میں بنگلے سے9لاکھ نقدی،قیمتی گھڑیاں لوٹیں۔

چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گھر سے لوٹا سونا 55لاکھ میں فروخت کیا، ملزمان نےڈیفنس سے لوٹے گئے زیورات18لاکھ میں فروخت کئے جبکہ متعدد بنگلوں سے زیورات ،کیش،گھڑیاں ،موبائل، قیمتی سامان بھی لوٹا۔

انچارج سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان جرائم پیشہ اورپہلے بھی جیل جاچکےہیں، ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں