تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

تہوار سوگ میں تبدیل، زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

بھارت میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے موقع پر زہریلی چائے پینے سے ایک ہی گھر کے چار افراد ہلاک ہوگئے اور خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

بھارت میں گزشتہ روز بھائی دوج کا تہوار منایا گیا تاہم یہ تہوار ریاست اتر پردیش کے ایک گھرانے کیلیے موت کا پیغام لایا جس نے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب ملک بھر میں بھائی دوج کا تہوار منایا جا رہا تھا، اسی دوران ریاست اترپردیش کے علاقے نگلا کنہئی میں واقع ایک گھر میں اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب گھر میں زہریلی چائے پینے سے چار افراد ہلاک ہوگئے اور ایک تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح شیو نندن نامی شخص کے گھر میں تہوار کی تیاریاں جاری تھیں کہ وہاں فیروز آباد کے رہائشی شیو نندن کے سسر بھی بیٹی کے گھرانے کے ساتھ تہوار کی خوشیاں منانے ان کے گھر آئے، اس موقع پر چائے کا دور چلا، سب لوگ چائے پینے میں مصروف تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑنی شروع ہوگئی، یہ سب کچھ اتنی جلدی ہوا کہ کسی کو کو کچھ سمجھ نہیں آیا۔

چائے پینے کے دوران اچانک رویندر سنگھ کی طبیعت خراب ہو گئی، وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے، گھر والے انہیں سنبھال ہی رہے تھے کہ شیو نندن کے دو کمسن بیٹوں 6 سالہ بیٹا شیوانگ اور 5 سالہ بیٹا دویانش کی حالت بھی غیر ہوگئی، تینوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کی موت کی تصدیق کردی۔

اسی دوران شیو نندن اور رشتے دار سوبرن سنگھ کی حالت بھی بگڑ گئی، انہیں بھی فی الفور اسپتال پہنچایا گیا جہاں سوبرن سنگھ دم توڑ گیا جب کہ شیو نندن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بیک وقت چار اموات کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا ہے۔

ایک ہی گھر میں کئی اموات کی خبر ملنے کے بعد تھانہ اونچھا کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چائے بنانے والی خاتون نے چائے کی پتی کی جگہ غلطی سے کسی جراثیم کش دوا کا استعمال کیا جس سے یہ سنگین حادثہ رونما ہوا ہے، پولیس نے گھر کے باورچی خانے سے ہر اس چیز کو تحویل میں لے کر فرانزک لیب بھیج دیا ہے جس کا استعمال چائے بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -