تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

4 مزید سیاسی رہنما کرونا وائرس کا شکار

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عثمان قادری میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ثنا جمالی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

 اس سے قبل مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیر مقام میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -