جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

بیرون ملک ملازمت کے نام پر آن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ایف آئی اے نے بیرون ملک ملازمت کے نام پر آن لائن فراڈ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے بتیس متاثرین سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر 25 لاکھ روپے بٹورے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ملازمت کے نام پر آن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پر سوشل پر اشتہارات لگاتے تھے اور شہریوں کو اپنے جال میں پھنسانے کیلئے واٹس ایپ پر بھی میسیجز بھیجتے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 32متاثرین سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر 25لاکھ روپےبٹورے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرین سے فنگر پرنٹ، میڈیکل اورپراسیسنگ فیس کے نام پر 78 ہزار 800 روپےفی کس بٹورے ، ملزمان نے متاثرین کے فنگر پرنٹس اور میڈیکل لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کرائے۔

گرفتار ملزمان میں محمد حنیف، اکبر، محمد اختر اور محمد وسیم شامل ہیں تاہم ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں