تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

کوئٹہ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے قریب ہزار گنجی میں دہشتگردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد گلستان سے ٹرک میں ہیروئن کراچی اسمگل کر رہے تھے کہ گلزار آباد میں ٹرک کو روکے جانے پر انہوں نے فائرنگ کی، جس پر فورسز نے جوابی کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کا مفرور ملزم گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ سے حاصل رقم دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہونی تھی، ٹرک تحویل میں لیکر کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -