جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

بنوں میں فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان کے ماطابق فائرنگ کے تبادلے میں خیرپور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سپاہی محمد وسیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ بنوں میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کر کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تمام دیشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں