The news is by your side.

Advertisement

گارڈن میں خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کا قتل: خاتون ٹک ٹاکر گرفتار

کراچی : پولیس نے گارڈن میں خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کے قتل میں ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ، سویرا نے ہی فون کرکے ملزم رحمان کو بلایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں خاتون سمیت چار ٹک ٹاکرزکےقتل کیس میں پولیس نے ایک اور خاتون ٹک ٹاکرکوگرفتارکرلیا، گرفتارملزمہ سویرا پاک کالونی کے قریب کی رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق واردات سےقبل سویراکی مسکان سے لڑائی ہوئی تھی اور سویرا نے ہی فون کرکے ملزم رحمان کوبلایاتھا، فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم رحمان فرار ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن میں ٹک ٹاکر مسکان کو تین ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا تھا، پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ قتل ہونے والے مقتولین میں سے تین خود بھی جرائم پیشہ نکلے تھے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سےنکلا تھا۔

پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ٹک ٹاکر مسکان کی دوستی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے، کیونکہ رحمان نامی نوجوان مسکان کو عامر سے دوستی رکھنے پر منع کرتا تھا اور اس بات کا اظہار کئی بار رحمان نے مسکان سے کیا تھا۔

فائرنگ کے واقعے سے قبل تمام دوست ایک ساتھ کھانا کھانے کے لئے نکلے، راستے میں انہوں نے “ٹک ٹاک ” بھی بنائی، بعد ازاں انکل سریا اسپتال کے قریب ان کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں