جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان: پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں کاروکاری کے الزام میں 4 خواتین کو قتل اور ایک زخمی کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں سمیت 4 خواتین کو قتل کیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ کوٹسمابہ کی حدود مو مبارک روڈ پر پیش آیا، پولیس نے خواتین کے قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کی جانے والی خواتین کی شناخت نہیں ہوسکی، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں