منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

بدین کاچارسالہ دیدار انتقال کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دل کےعارضے میں مبتلا بدین کا رہائشی چار سالہ دیدارگزشتہ شب کراچی کےمقامی اسپتال میں انتقال کرگیا۔

تفصیلات کےمطابق سندھ کےصوبائی وزیربرائےصحت سکندر مہندرو کےدل کے عارضے میں مبتلاچارسالہ دیدار کےعلاج کی یقین دہانی کرانے کےباوجود علاج نہ ہونے پرگزشتہ شب دیدارکراچی کےمقامی اسپتال میں خالق حقیقی سےجاملا۔

دیدار کےوالدین میت کےہمراہ احتجاج کرنےکراچی پریس کلب پہنچےتواظہار یکجہتی کےلیے پاکستان تحریک انصاف کےرہنما خرم شیرزمان بھی وہاں موجود تھے۔

پی ٹی آئی کےرہنماخرم شیرزمان کا میڈیاسےبات کرتے ہوئےکہناتھاکہ دیدارحسین سندھ کابیٹاتھا،میں دیدارکولےکراسمبلی گیامگروہاں سے دھکے دےکرنکال دیاگیا۔

چار سالہ دیدار کےاہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ بچے کی ہلاکت کامقدمہ وزیرصحت سندھ سکندرمیندروکےخلاف درج کیاجائے۔

مزید پڑھیں:خرم شیر زمان کی3سالہ بیمار بچےکےساتھ سندھ اسمبلی آمد

واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان بیماربچے دیدارکو سندھ اسمبلی لے کرآئے تھے۔ان کاکہناتھاکہ بچےکو اپنا مہمان بناکر لایا ہوں تاکہ وزیراعلیٰ اور وزیر صحت بچےکی ابتر حالت دیکھ سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں