تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی شخص کے گھر سے بیٹے کی 4 سال پرانی لاش برآمد

واشنگٹن : امریکی شہری کے باورچی خانے سے چار سالہ پرانی لاش کی باقیات برآمد ہوگئیں، پولیس تفتیش میں امریکی شہری نے بتایا کہ لاش بیٹے کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا جہاں ایک شخص کے گھر سے چار سالہ پرانی لاش برآمد ہوئی ہے جو اس کے بیٹے کی ہے۔

پولیس نے لاش کی باقیات برآمد کرنے کے بعد امریکی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی تفتیش کے دوران امریکی شہری ڈیوڈ مائیکل نے اعتراف کیا کہ ان کے بیٹے کی موت 2018 میں ہوئی تھی جس کے بعد اس کی لاش کو باورچی خانے میں رکھا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملزم نے لاش کو باورچی خانے میں چھپانے کی وجہ نہیں بتائی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے لاش سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کرنے کےلیے باقیات کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصل کرلیا۔

Comments

- Advertisement -