ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

کراچی : پارک سے 4 سالہ بچہ پراسرار طور پر لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ ناظم آباد میں قائم فتح پارک سے 4 سالہ بچہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا جو تین روز گزرنے کے باوجود نہیں مل سکا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ حیدری میں درج کرلیا گیا ہے، 4 سالہ انس 11 جنوری اتوار کے روز فیملی پارک میں آیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاندان کا ایک ہی شخص گھر کے 12سے13 بچوں کو سیر کرانے کیلیے پارک لایا تھا، 4سالہ انس اتحاد ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

پارک کے اطراف سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرلی گئی ہے، تاہم بچے کی تلاش کا عمل تاحال جاری ہے، امید ہے جلد کامیابی ملے گی۔

جہانگیر روڈ پر پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

دوسری جانب کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر کی حدود جہانگیر روڈ کٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو فرار ہوتے اور پیچھے بیٹھے ڈاکو کو گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کےتبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے تاہم شناخت کاعمل جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں