تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

تیسری منزل سے گرنے والی کمسن بچی کو کیسے بچایا گیا؟

بیجنگ: چین میں تیسری منزل سے لٹکنے والی 4 سالہ بچی کو اس کے پڑوسیوں نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بچا لیا، بچی گھر پر اکیلی تھی اور کھیلتے کھیلتے کھڑکی سے لٹک گئی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ مشرقی چین میں پیش آیا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی اپنے دادا دادی کے ساتھ رہائش پذیر تھی، اس کے والدین پناہ گزین تھے اور دوسرے شہر میں رہتے تھے۔ واقعے کے وقت دادا دادی اسے گھر میں اکیلا لاک کر کے قریبی دکان تک گئے تھے۔

4 سالہ بچی اس دوران کھیلتی رہی پھر باہر کا منظر دیکھنے کے لیے کھڑکی کے قریب ہوئی تو وہاں سے گر پڑی تاہم گرل تھام لینے سے وہ زمین پر گرنے سے بچ گئی۔

پڑوسیوں نے بچی کو کھڑکی سے لٹکتے دیکھا تو اس کی طرف دوڑ پڑے، کچھ نے ریسکیو کو کال کر کے بھی مدد طلب کی۔ اس دوران بچی چیختی اور روتی رہی۔

قریب تھا کہ بچی ہاتھ چھوڑ دیتی اور زمین پر گر جاتی، تاہم چند پڑوسیوں نے حاضر دماغی سے کام لیا اور ایک بڑی چادر کھڑکی کے نیچے پھیلا کر کھڑے ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام پڑوسی دائرہ بنا کر مضبوطی سے چادر کو پکڑے کھڑے ہیں، ایسے میں بچی نے گرل کو چھوڑ دیا اور چادر پر گر پڑی۔ بعد ازاں پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔

عمارت کی اونچائی کا صحیح تعین نہیں کیا جاسکا تاہم چین میں تیسری منزل عموماً 30 فٹ کی بلندی پر ہوتی ہے۔

واقعے میں بچی محفوظ رہی اور اسے کوئی چوٹ نہیں پہنچی، بچی کے دادا کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سیکیورٹی گرل نصب کروائیں گے۔

Comments

- Advertisement -