اسلام آباد: امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے اثرات کے سبب ملک بھر سے آج مشرق وسطیٰ کی مزید 40 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے فجیرہ کی 8 پروازیں العین منتقل کردی گئیں، جبکہ العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے 10 پروازیں آپریشنل ہیں۔
دوحہ سے قطر ایئر ویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بہتری کی جانب گامزن ہے، دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازیں شیڈول کے مطابق رواں دواں ہے۔
کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
بھارت کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
لاہور سے 8، اسلام آباد سے 7، پشاور سے 10 اور ملتان سے 2 پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں جبکہ گزشتہ 20 روز میں مشرق وسطیٰ سے دنیا بھر کی 70 ہزار flights canceled کی گئیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


