تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پشاور: چترالی انجینئر نے40 زبانوں والا کی بورڈ ایجاد کرلیا

پشاور : چترال سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینئر نے پاکستان کی 40 زبانوں پر مشتمل کمپیوٹرکی بورڈ تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کل 69 زبانیں بولی جاتی ہیں، لیکن کمپیوٹر میں ان زبانوں کا رسم الخط موجود نہیں تھا، پاکستان کے ایک انجینئر نے یہ مسئلہ بھی حل کردیا، چترال سے تعلق رکھنے والے ماہر لسانیات انجینئر رحمت عزیز چترالی نے ایک ایسا کمپیوٹر کی بورڈ ایجاد کردکھایا جس کے ذریعے اب پاکستان کی چالیس زبانوں میں کمپیوٹر کمپوزنگ کی جا سکتی ہے۔

پشاور میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے سجاد حیدر سے ملاقات میں انجینئر رحمت عزیز چترالی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وہ چھوٹی چھوٹی زبانیں جو معدومی کا شکار ہیں جن میں میکھوار، کلاشا، بلتی، شینا اور دیگر زبانوں پر مشتمل ایک کمپیوٹرکی بورڈ بنایا ہے جس سے پاکستانی عوام اپنی مادری زبان میں کمپوزنگ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی زبان کا نظم نثر کوڈ کرنا چاہیں گے تو آپ کے پاس اس کا سافٹ وئیر ہوگا تو آپ کسی بھی جگہ سے کاپی پیسٹ کرکے اپنی ریسرچ پر کام کرسکتے ہیں۔

انجینئر رحمت عزیز چترالی نے بتایا کہ یہ الائن میں نے ڈال دیا ہے ہر پاکستانی اس کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے اپنے کمپیوٹر کی سیٹنگ کو تبدیل کیے بغیر بھی یہ سافٹ ویئر استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کو خریدنے کی بھی ضرورت نہیں، اس کی تین ورژن میں نے چالیس زبانیں ڈال دی ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ مزید سات آٹھ ورژن میں مزید زبانیں ڈال کر ایک اور ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان کا نام روشن کروں۔

پاکستانی جامعات میں زیر تعلیم ایم فل کے طلبا وطالبات اس کی بورڈ کے ذریعے اپنی تحقیق کو آگے بڑھا سکتے ہیں، انجینئر رحمت عزیز چترالی کو چالیس زبانوں کے کی بورڈ بنانے کی ایجاد پر پرائد آف دی نیشن اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -